Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
شیخوپورہ:شیخوپورہ میں کالا شاہ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3ڈاکو ہلاک اور 2فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ،منگل کے روزشیخوپورہ پولیس کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ انہیں اطلاع ملی کے کالا شاہ کاکو کے مقام پر 5 رکنی ڈکیٹ گروپ مسافربس کے مسافروں سے لوٹ مار کررہے ہیں جیسے ہی پولیس پارٹی علاقے میں پہنچے تو ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
ذرائع کے مطابق ،پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں ہیں۔