Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کے بچوں کے وکیل اکرم شیخ نے پاناما پیپرزکی روزانہ کی بنیادوں پرسماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی ۔
وکیل اکرم شیخ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پاناما لیکس کیس میں انتہائی اہم معاملات زیرسماعت ہیں جن کے اثرات دوررس ہوں گے۔
درخواست میں کہا گیا کہ یہ تاثردیا جا رہا ہے وزیر اعظم اوران کی فیملی تاخیری حربے استعمال کررہی ہے اور کیس کی تاریخیں لے رہی ہے لیکن حقیقت میں تاریخیں درخواست گزار مانگ رہے ہیں ۔
ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے عدالت عظمی سے استدعا کی کہ لمبی تاریخیں مانگنے کے رحجان کی حوصلہ شکنی کی جائے۔