وزیراعظم نواز شریف پر پانچ الزامات ثابت کرنیکا دعویٰ

اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2016 06:01pm

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پانچ الزامات ثابت کردیئے ہیں۔ جس عمر میں بچوں کے شناختی کارڈ بنتے ہیں اس عمر میں نواز شریف کے بچے ارب پتی بنے۔

تحریک انصاف کے  ترجمان فواد چوہدری نے مراد سعید کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ انکا پانچواں الزام آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے زمرے میں آتے ہیں۔

پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کے خلاف پانچ الزامات ثابت کر دیے ہیں ۔ایم این اے مراد سعید نے کہا کہ ججز بھی کہنے پر مجبور ہو گئے کہ اداروں کو بند کر دینا چاہیئے۔ وزراء کے رنگ اڑ گئے ہیں اور اب تو رشتے بھی بھلائے جا رہے ہیں ۔

فواد چوہدری نے ن لیگی رہنماؤں کے پی آئی ڈی کو شریف خاندان کے دفاع کے لیے استعمال کرنے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے چلنے والے ادارے میں پریس کانفرنس کے بجائے سوالوں کے جواب دیں۔

Read Comments