اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملزم سے ہزاروں مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد

اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2016 05:35am

اسلام آباد:اسلام آباد کے بینظیربھٹوانٹرنیشنل ایئرپورٹ پربدھ کے روز اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں مالیت کی غیرملکی کرنسی  برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

بینظیربھٹوانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار ملزم کے قبضے سے 86ہزارسعودی ریال اورساڑے 4ہزارامارتی درہم برآمد کرلئے گئے۔

ملزم خوشحال رحمان غیرملکی کرنسی دبئی اسمگل کرنا چاہتا تھا کہ پکڑا گیا،اے ایس ایف نے ملزم کوکسسٹم حکام کے حوالے کردیا۔

کسٹم حکام نے ملزم کومزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہےجبکہ ملزم خوشحال رحمان کا تعلق صوابی سے بتایا جارہا ہے۔

Read Comments