پاناما کیس:قطری شہزادےکےخط کی کوئی اہمیت نہیں ،افتخارچوہدری

شائع 07 دسمبر 2016 05:50am

اسلام آباد:سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاناما کیس  میں قطری شہزادے کے خط کی کوئی اہمیت نہیں۔

افتخارمحمد چوہدری نے آج نیوزسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی ریٹائرمنٹ میں ابھی وقت ہے،چیف جسٹس 30دسمبر تک مسند پررہ کر فیصلے کرتے رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاناما کیس کیلئے کمیشن بنانا ضروری نظرنہیں آ رہا،عدالت خود بھی اس کیس کا فیصلہ کرسکتی ہے۔

Read Comments