Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:چیئرمین تحریک عمران خان نے کمیشن بنانے سے پہلے نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا ۔
پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا حکومتی وکیل ایک بھی سوال کا جواب نہیں دے سکے ، سارا کاروبار پرچیوں پر چلنے کی باتیں عوام سے مذاق ہیں ۔
کپتان نے کمیشن بنانے سے پہلے نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریاستی ادارے وزیر اعظم کے زیر سایہ آزادانہ تحقیقات نہیں کرسکتے ۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود کا کہنا تھا کہ نواز شریف عوامی عدالت میں کیس ہار چکے ہیں،کمیشن اپنی تحقیقات عدالت کو بھجوائے گا ۔ فیصلہ اسی 5رکنی بینچ نے کرنا ہے ۔
عمران خان کا کہنا تھا کمیشن پر مشاورت کے لئیے عدالت سے وقت مانگا ہے ۔ ہمیں بتایا جائے کہ کمیشن کن بنیادوں اور ٹرمز پر کام کرے ۔
تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کےوکیل نےتسلیم کیا ہےکہ مالی معاملات کےدستاویزات نہیں ہیں ، وزیراعظم کا چہرہ قوم کے سامنے آگیا ۔
نعیم الحق نے کہاکہ وزیراعظم کے وکیل کے پاس سوالات کے جواب نہیں تھے۔
حکومتی وکیل نےعدالت میں کاغذات نہ ہوناتسلیم کیا ہے، 1980کوایسے ظاہرکیاگیا ۔ جیسے 1780 اورپتھرزمانہ ہو۔