جسٹس ثاقب نثارنئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

شائع 07 دسمبر 2016 11:31am

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس میاں ثاقب نثارکو نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا گیا۔

وفاقی وزارت قانون سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق، سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثارکو نیا چیف جسٹس مقرر کردیا گیا ہے۔

 آئین کے تحت اس تقرر کیلئے صدرمملکت کی منظوری سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

 موجودہ چیف جسٹس انورظہیرجمالی 30 دسمبر کو آئینی مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہورہے ہیں، انہوں نے 10 ستمبر 2015ء کو چیف جسٹس آف پاکستان عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

 سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس آئندہ ہفتے متوقع ہے ۔

 جسٹس ثاقب نثار31 دسمبرکو ملک کے 25ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

Read Comments