Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:ملک کی چھٹی مردم شماری 15مارچ 2017کو شروع ہوگی،کام 2ماہ میں مکمل ہوگا۔
سپریم کورٹ میں مردم شماری ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے کی ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے 15مارچ 2017 سے مردم شماری کرانے کا تحریری جواب جمع کرایا۔
حکومتی وکیل کا کہنا تھاکہ مردم شماری کا عمل2 ماہ میں مکمل ہو گا ،منظوری کیلئے سمری مشترکہ مفادات کونسل کوبھجوا دی گئی ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ اگر مردم شماری پر بروقت عملدرآمد نہ ہوا تو ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی ۔عدالت نے حکومتی تحریری یقین دہانی پرمردم شماری از خود نوٹس نمٹا دیا۔