پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتقرریوں وتبادلوں کا سلسلہ شروع

اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2016 06:46am

راولپنڈی:پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتقرریوں اورتبادلوں کا سلسلہ شروع ہوگیا،پہلے مرحلے میں کورکمانڈر کراچی اورجی ایچ کیو میں ملٹری سیکریٹری کے اہم عہدوں پر تعیناتیاں کردی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ،لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو کورکمانڈرکراچی اورلیفٹیننٹ جنرل غیورمحمود کوملٹری سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ اس وقت جی ایچ کیومیں ملٹری سیکرٹری جبکہ لیفٹینٹ جنرل غیورمحمود تاحال چیف آف لاجسٹک اسٹاف کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

Read Comments