پنجاب:اسکولوں کی سیکیورٹی سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2016 08:00am

لاہور:محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں کی سیکیورٹی سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق ،امن و امان کی صورت حال کو قائم رکھنے اورسیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے کے سلسلے میں پنجاب کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

جس میں تمام اسکولز کو پک اینڈ ڈراپ سروس کیلئے زیر استعمال بسوں کے ساتھ سیکیورٹی گارڈ کو لازمی تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، خانیوال اور راولپنڈی سمیت 12اضلاع کے ای ڈی او ایجوکیشنز کو عمل درآمد کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے ہیں۔

Read Comments