Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد :اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نےجمعرات کوشراب اوراسلحہ برآمدگی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیرعلی امین گنڈاپورکی ضمانت ایک لاکھ مچلکہ کے عوض منظور کر لی ۔
گنڈاپور آج جب سیشن جج اسلام آباد سہیل اکرام کی عدالت میں پیش ہوئےتوان کے وکیل راجہ ارسلان ظہیر نے بتایا کہ ان کے موکل سے برآمد ہونے والا اسلحہ سرکاری تھا،جس کی تصدیق ہوچکی ہے ۔
جس پر جج نے ضمانت منظور کرتے ہوئے گنڈا پور کو 7 دن میں ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔