Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کا کہنا ہے کہ پاناما کیس عدالت میں ہے ، وزیراعظم اختیارات سے الگ ہوجائیں، 2017 میں بھی حکومت کا پیچھا کریں گے۔
سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اگردال میں کچھ کالا نہیں تھا توکیا تھا؟ افسوس کہ 76روزمیں فیصلہ نہیں ہوسکا اگر کمیشن پہلے بن جاتا تو یہ دن ضائع نہیں ہوتے اورہم 2017میں بھی کرپشن کے سمندرکے ساتھ داخل ہورہے ہیں ۔
سراج الحق نے کہاکہ جب تک کیس جاری ہے وزیراعظم اختیارات سے الگ ہوجائیں ، آئندہ برس بھی حکومت کا پیچھا کریں گے ۔
سراج الحق نے کہاکہ کرپشن کے خلاف سب سے زیادہ احتجاج جماعت اسلامی نے کیے کیوں کہ کرپشن اورپاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔حکومت میں یا اپوزیشن میں چوراورلٹیروں کا احتساب ہونا چاہئے۔