پاک فوج کے7میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

شائع 09 دسمبر 2016 11:33am

راولپنڈی:پاک فوج میں 7میجرجنرلزکولیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی دے دی گئی، ترقی پانے والوں میں ڈائریکٹرجنرل سندھ رینجرز میجرجنرل بلال اکبر بھی شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ،پاک فوج کے جن 7 میجرجنرلزکو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی دی گئی ہے ۔

ان میں ڈائریکٹرجنرل رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اکبر، میجرجنرل شیرافگن، میجرجنرل محمد افضل، میجرجنرل ندیم رضا، میجرجنرل ندیم اشرف، میجرجنرل ہمایوں عزیزاور میجرجنرل قاضی اکرام شامل ہیں۔

میجر جنرل بلال اکبر ڈی جی رینجرز سندھ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جب کہ میجر جنرل ندیم رضا اس وقت پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ ہیں، میجر جنرل ہمایوں عزیز جی ایچ کیو اور میجر جنرل نعیم اشرف این ڈی یو میں تعینات ہیں۔

Read Comments