پنجاب میں دھند کے باعث حد نگاہ صفر

شائع 10 دسمبر 2016 05:45am

 

لاہور: پنجاب میں دھند نے راستوں پرقبضہ جما لیا ہے، فیصل آباد اور گوجرہ میں موٹرے وے اورنیشنل ہائی وے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے جبکہ  لاہورایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہے۔

موٹروے اور نیشنل ہائی وے کے اکثر مقامات پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفرہوگئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم  2 کو دھند کے باعث لاہورسے بند کردیا گیا ہےجبکہ موٹروےایم  3  فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک  اورموٹروے ایم 4 گوجرہ سے بند کردی گئی ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیرضروری سفراور  دھند کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Read Comments