Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی: پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران خاتون سمیت6 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحے سمیت دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیااوربتایا کہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ، سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ملزمہ نے 2 دن قبل دوست کے ساتھ مل کراپنی سوکن کو شدید زخمی کیا اورموقعے سے فرارہوگئی، ملزمان سے قتل کا آلہ بھی برآمد کرلیاگیا ہے۔
اُدھر لیاقت آباد تین ہٹی پل کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2ڈاکوؤں کوپکڑلیا۔ گرفتار ملزمان عمیراورعرفان سے2 پستول، چرس اورچوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔