سعد رفیق کی پی پی پر باالواسطہ تنقید

شائع 10 دسمبر 2016 01:51pm

کراچی :وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کراچی کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے۔سندھ میں جن لوگوں سے کام نہیں ہوتا وہ پنجاب آکرن لیگ پر تنقید کرتے ہیں۔

ریلوے لوکو شیڈ میں حادثات بچائو ، ریل چلاو کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کراچی کچرے کے ڈھیر میں بدل چکا ہے ، چالیس برس پہلے جس شہرمیں ٹرام چلتی تھی ، آج وہاں چھکڑے چل رہے۔

سی پیک سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے بچوں کا مستقبل ہے ، کراچی سرکلر ریلوے کے لیے سندھ حکومت کو مزید تعاون کی پیشکش کر دی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں عمران خان نہیں جو ہر کام تین ماہ میں ٹھیک کردوں،چالیس سال کی خرابیاں دور کرنے میں دس سال لگیں گے۔

اپنے دورے کے دوران خواجہ سعد رفیق طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں جنید جمشید کے گھر بھی گئے  اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔

Read Comments