بلاول نوجوانوں کے لیڈر ہیں، گیلانی

شائع 10 دسمبر 2016 02:01pm

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے لیڈر ہیں۔

عالمی دن برائے انسانی حقوق کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ  وہ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے بلاول بھٹو پر کمنٹس  کو جواب کے قابل نہیں سمجھتے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنے چار مطالبات کے حوالے سے جو کمیٹی بنائی ہے اسکا پہلا اجلاس تیرہ دسمبر میں اسلام آباد میں ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ان کو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے محبت تھی اس لئے وہ سپریم کورٹ میں حاضری دیتے تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی پینسٹھ فی صد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، بلاول بھٹو بھی نوجوانوں کے لیڈر ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انسانی حقوق کی خاطر پیپلز پارٹی نے بہت کام کیا، نوازحکومت کو چاہیئے کہ انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کام کرے۔

Read Comments