Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پنجاب میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے، اکثر مقامات پر حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت بڑھنے کے باعث دھند میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،شدید دھند کی وجہ سے حدنگاہ صفر ہونے پر موٹروے ایم تھری فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں اور ایم فور گوجرہ سے بند کردی گئی ہے۔
نیشنل ہائی وے پر بھی دھند نے ڈیرے ڈال لئے ہیں اور میاں چنوں، خانیوال، ملتان اور بہاولپور کے اکثر علاقوں میں حد نگاہ صفر ہوگئی ہے۔
خانیوال میں شدید دھند کے باعث بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے اور سفر کی صورت میں فوگ لائٹس کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔