لیفٹیننٹ جنرل نویدمختار ڈی جی آئی ایس آئی تعینات
راولپنڈی: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کردیئے گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نویدمختار کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے۔
Lt Gen Naveed Mukhtar has been posted DG ISI. He will replace Lt Gen Rizwan Akhtar who has been posted as President NDU
— ISPR (@ISPR_Official) December 11, 2016
آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نویدمختار کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل اسٹاف جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو بھی تبدیل کرتے ہوئے صدرنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کو آئی جی آرمزجبکہ لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کو آئی جی ٹریننگ اینڈ ایولوشن تعینات کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نذیربٹ کورکمانڈرپشاور، لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن کورکمانڈربہاولپور، لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کو چیئرمین ایچ آئی ٹی تعینات کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل قاضی اکرام چیف آف لاجسٹک اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو انسپکٹرجنرل سی اینڈآئی ٹی مقرر کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بطور ڈی جی ایف ڈبلیو او کام کرتے رہیں گے ۔
Posting/ Tansfers 1. Lt Gen Bilal Akbar has been appointed Chief of General Staff 2. Lt Gen Rizwan Akhtar... https://t.co/LzcpTL1ba0 — ISPR (@ISPR_Official) December 11, 2016