Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر صبح کا آغاز 21توپوں کی سلامی سے ہوا ۔
پشاور میں عید میلاد ﷺکے موقع پر پاک فوج کی جانب سے کرنل شیر خان اسٹیڈیم پشاور میں توپوں کی سلامی دی گئی۔
توپوں کی سلامی کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے جبکہ شہر بھر کی مساجد میں نماز فجر میں دعائیں مانگی گئیں اور محسن انسانیت ، نبی آخر الزمان حضر ت محمد ﷺ پر درود و سلام بھیجے گئے جبکہ ملک و قوم کی سلامتی ، امن و استحکام کی دعائیں بھی مانگی گئیں ۔