Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سانحہ حویلیاں کے بعد پی آئی اے نے 10اے ٹی آرطیارے عارضی طورپر گراؤنڈ کردیئے ۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق تمام 10اے ٹی آرطیاروں کی شیک ڈاؤن ٹیسٹ کیا جائے گا،ٹیسٹ کلیئرنس کے بعد اے ٹی آر طیاروں کوآپریشنل کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق، اے ٹی آرکے عارضی گرونڈ کئے جانے کے باعث ملک کے چھوٹے ایئرپورٹس پرآپریشن متاثرہوگا،متاثر ہونےوالے ایئرپورٹس میں گوادر،تربت،پنجگور،موہنجوداڑو، ژوب، بہاولپور، ڈیرہ غازیخان، ڈیرہ اسماعیٰل خان، چترال اور گلگت شامل ہیں ۔
ترجمان کے مطابق پریشانی سے بچنے کیلئے مسافرائیرپورٹ روانگی سے قبل اپنی مطلوبہ پروازکیلئے پی آئی اے کال سینٹرسے ضروررابطہ کریں ۔