طیارہ حادثہ: جنید جمشید کی اہلیہ اور پائلٹ صالح کی میتیں ورثاء کے حوالے

اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2016 11:00am

اسلام آباد:حویلیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے پائلٹ صالح جنجوعہ اورجنید جمشید کی اہلیہ نیہا کی میتیں  ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد کے مطابق، پائلٹ صالح جنجوعہ اورجنید جمشید کی اہلیہ نیہا کی میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔ نیہا کی میت والدہ نے روات کولڈ اسٹوریج سے وصول کی جسے ایمبولینس کے ذریعے پمزلایا گیا ۔

'ورثاء کے مطابق، نیہا کی نمازجنازہ لاہورمیں ادا کی جائے گی'۔

 حکام کے مطابق، آسٹریا کے باشندے کی میت کی حوالگی کیلئے لواحقین نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا ہے ،اب تک شناخت ہونےوالی میتوں کی تعداد 12 ہوگئی۔

سانحہ حویلیاں سے متعلق تحقیقات میں تعاون کیلئے فرانسیسی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے ،4اراکین پرمشتمل فرانسیسی ٹیم کا تعلق اے ٹی آر طیاروں کے انجن بنانے والی کمپنی سے بتایا گیا ہے ۔

فرانسیسی ٹیم کے اراکین اسلام آباد میں طیارے حادثے سے متعلق تحقیقاتی کرنے والے حکام سے ملاقات کرے گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ جائے حادثہ کا دورہ بھی کرے گی ۔

Read Comments