بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ سندھ کیساتھ دعوت اسلامی کے مرکز ''فیضان مدینہ'' پہنچ گئے

شائع 12 دسمبر 2016 04:35pm

کراچی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ دعوت اسلامی کے مرکز ''فیضان مدینہ'' پہنچ گئے۔ جہاں انہیں سبزعمامہ پہنایا گیا اور دینی کتب کا تحفہ دیا گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے ہمراہ دعوت اسلامی کے مرکزفیضان مدینہ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

بلاول بھٹوزرداری کودعوت اسلامی کی تبلیغی سرگرمیوں کے حوالےسے آگاہ کیاگیا۔

اس موقع پرملکی سلامتی اورامت مسلمہ کی یکجہتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ اچھاکام کررہے ہیں اورسب سمجھتے ہیں انہیں اوران کی ٹیم کوموقع ملاتو وہ اور زیادہ کام کریں گے۔

اس موقع پر دعوت اسلامی کے شوریٰ اراکین کی جانب سےبلاول بھٹو اوروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کوسبزعمامہ باندھا گیا اور دینی کتب کے مجموعے تحفے میں پیش کئے گئے۔

Read Comments