جنید جمشید کی لاش کی شناخت ہوگئی

شائع 12 دسمبر 2016 05:48pm

اسلام آباد: حویلیاں کے قریب پیش آنے والے ہوائی جہاز حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف مبلغ جنید جمشید کی لاش کی شناخت ہوگئی ہے۔

آج نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام  آباد نے بتایا کہ شناخت چہرے کے ایکسرے اور دانتوں کی ہسٹری سے ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاش کل لواحقین کے حوالے کردی جائے گی۔

واضح رہے 7دسمبر کو پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کو حویلیاں کے قریب پیش آنے والے حادثے میں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے اپنے جاری ایک بیان میں اطلاع دی  کہ جنید جمشید کی نماز جنازہ کراچی میں معین خان کرکٹ اکیڈمی کے گراؤنڈ میں پڑھی جائے گی۔

Read Comments