Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کے چیئرمین اعظم سہگل نے حویلیاں طیارہ حادثے کے بعد تنقید کی زد میں آنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ترجمان پی آئی اے نے چیئرمین کے مستعفیٰ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی نے آج نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ اعظم سہگل نے کسی دباؤ کے باعث نہیں بلکہ ذاتی وجوہات کی بنا پراستعفی دیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ اعظم سہگل کے کسی اور ادارے میں جانے سے متعلق کوئی معلومات نہیں۔
خیال رہے کہ پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حویلیاں کے قریب گرکرتباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں عملے سمیت 47 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔