سابق صدر آصف زرداری سے رحمان ملک کی دبئی میں ملاقات

اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2016 09:28am

دبئی:پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے بروز منگل دبئی میں سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں سابق صدر اور رحمان ملک نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی ۔ اس کے علاوہ   بھارتی وزیرداخلہ کے پاکستان مخالف بیان کی  شدید مذمت کی گئی۔

اس موقع پر سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا ہر قسم کا جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔

سینیٹر رحمان ملک نے سابق صدر کو ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی بریفنگ دینے کے علاوہ آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی گفتگوکی ۔

Read Comments