Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سی پیک ون روڈ ون بیلٹ ایجنڈے کی تکمیل ہے جس سے روس اوروسط ایشیائی راستوں تک رسائی ہوگی۔
منگل کواسلام آباد میں سی پیک اورعلاقائی یکجہتی کے موضوع پرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نےکہا کہ چین کی طرف سے شاہراہ قراقرم کی تعمیراقتصادی راہداری کا ابتدائی تصورتھا،اقتصادی راہداری سے خطے کے ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے،تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
سرتاج عزیزکا کہنا تھاکہ سی پیک ون روڈ ون بیلٹ ایجنڈے کی تکمیل ہے،مستقبل میں سی پیک کو تاجکستان اورکرغزستان سے ملائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ 46 میں سے 34 ارب ڈالرپاکستان میں توانائی بحران کے خاتمے اورمعاشی ترقی میں اضافے کیلئے مختص ہیں۔