Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سانحہ حویلیاں کی تحقیقات سے متعلق غیرملکی ٹیم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔
چاررکنی غیرملکی ٹیم نے حویلیاں میں طیارے حادثے کے مقام کا دورہ کیا،غیرملکی ٹیم مینوفیکچرنگ ایکسپرٹ،کریش سین ایکسپرٹ اوردیگرماہرین پر مشتمل ہے۔
ٹیم نے جائے حادثے کے مقام سے ملنے والے شواہد کاجائزہ لیااورفلائٹ سیفٹی بورڈ کے ممبران سے ملاقات بھی کی۔
دوسری جانب پمزاسپتال حکام کے مطابق ،طیارہ حادثہ میں جاں بحق مزید 2میتوں کی شناخت ہوگئی ہےتاہم دونوں میتوں کے ناموں سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔
اب تک 15 میتوں کی شناخت ہوچکی ہے جن میں سے 11 میتیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ جنید جمشید کی میت کی حوالگی کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔
آسٹریا کے باشندے کی میت سفارت خانے کے حوالے کی جائے گی، جس کیلئے سفارت خانے کو ٹیکنیکل این اوسی جاری کیا جاچکا ہے۔