Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس کے ثبوت عوام کی عدالت میں لے کر جانے کا اعلان کر دیا۔
منگل کو لاہور میں تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس سے متعلق تمام تر شواہد عدالت کے روبرو پیش کر دیئے گئے ہیں ۔
'وزیراعظم اور ان کے خاندان نے لندن میں خریدے گئے چاروں اپارٹمنٹس اور 2آف شور کمپنیوں کی ملکیت بھی تسلیم کر لی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی صاحبزادی اور داماد کس کے زیر کفالت ہیں ، حسن نواز ملین آف پاؤنڈز کا لندن میں کاروبار کر رہے ہیں،یہ تمام معاملات عدالت کے سامنے ہیں۔
' وزیر اعظم نے قوم اور پارلیمینٹ سے خطاب میں جھوٹ کا سہارا کیوں لیا اس کی بھی تحقیقات ہونا چاہئیں'۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر نئے نامزد چیف جسٹس آف پاکستان سابقہ بینچ میں شامل ججز پر ہی نیا بینچ تشکیل دےکر کیس کی سماعت کریں تو فیصلہ جلد آنے کی توقع کی جا سکتی ہے۔