Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کیلئے رینجرز اور فوج کی قربانیاں ضائع ہونے نہیں دینگے۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے اور سندھ حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا ۔بات چیت میں انہوں نے دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ امن تباہ کرنے میں غیر ملکی ہاتھ ہیں لیکن شہر کے امن کا نتیجہ ضائع نہیں جانے دیں گے تاہم کورکمانڈر کراچی نے مشکل حالات میں کام کیا۔
انہوں نے لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر اور لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کو دعا بھی دی اور کہا کہ یہ دونوں جہاں جائیں خوش رہیں۔
پی پی چیئر مین بلاول بھٹو سے متعلق انہوں نے کہا کہ دانش مندی کا تعلق عمر سے نہیں ہے اور یہ بلاول کے خون میں شامل ہے۔