Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
گوادر: پاکستان نے گوادر بندرگاہ کی حفاظت کیلئے ٹی ایف ایٹی ایٹ فورس قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ گوادر میں سی پیک پر عالمی میری ٹائم کانفنرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیف آفس اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات نے کہا کہ پاکستان سی پیک منصوبے کی کامیابی کیلئے پر عزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کیلئے گوادر بندرگاہ کو خصوصی تحفظ فراہم کیا جائیگا اور اس کیلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائیگی۔
جنرل زبیر حیات کا کہنا تھا کہ اس فورس میں بحری جہاز، طیارے اور ڈرون شامل ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک سے خطے کو فائدہ ہوگا اور اس سے معیشت کے ہر شعبے پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔
کانفرنس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ، نیوی کے سربراہ زکاء اللہ اور ایئرفورس کے سربراہ سہیل امان نے شرکت کی۔