پی آئی اے کے بوئنگ سیون سیون سیون میں آتشزدگی، انتظامیہ لاعلم

شائع 13 دسمبر 2016 02:59pm

کراچی :پی آئی اے کے طیارے بوئنگ سیون سیون سیون میں آگ لگ گئ ۔ طیارے میں آگ ملتان روانگی سے چند منٹ قبل لگی، تاہم انتظامیہ آتشزدگی کے واقعے سے لاعلم رہی۔

ایئر ٹریفک کنٹرولر نے واقعے کی اطلاع متعلقہ حکام کو دے دی۔

سات دسمبر کو پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حویلیاں میں گرکر تباہ ہوگیا تھا۔ واقعے میں پینتالیس سے زائد افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔

جس کی تحقیقات تاحال جاری ہیں اور اسکا بلیک باکس بھی فرانس ڈی کوڈ ہونے بھیجا گیا ہے۔

Read Comments