Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کیلئے دائردرخواست کو خارج کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار شہری فیصل نصیر کے وکیل نے عدالت کو بتایا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آئین کےآرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔
'وفاق اور پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی جا رہی ہے جس کیلئے اپنے وفادار افسران کو ان عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے،اپنا اقتدار بچانے کیلئے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کئی مقامات پر عوام اور پارلیمنٹ سے جھوٹ بول چکے ہیں'۔
'عدالت انہیں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے پر نااہل قرار دے'۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیتےہوئے دائر درخواست خارج کر دی۔