Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کی انسداددہشت گردی کی ایک عدالت نے بدھ کوسانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں نامزد ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو19دسمبرتک جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالےکردیا۔
ایف آئی اے کی ٹیم سخت سیکیورٹی میں رحمان بھولا کے سرپرکالا کپٹراڈال کرعدالت میں پیشی کیلئے لائی۔
ایف آئی اے حکام نے ملزم کوپیش کیااورگرفتاری رپورٹ بھی پیش کردی،دوران سماعت سانحہ بلدیہ کیس کے تفتشی افسرنے عدالت سے ملزم کا ریمانڈ طلب کرلیا۔
عدالت نےکیس کے تفتیشی افسرانسپکٹرراجا جہانگیرپرعدم اطمینان کا اظہارکیااورریمارکس ہائی پروفائل کیس میں نااہل ترین تفتیشی افسرتعینات کیا گیاہے۔
عدالت کے ایس ایس پی سطح کے تفتیشی افسرتعینات کرنے کے حکم سے متعلق استفسارپراسپیشل پراسیکیوٹرکا کہنا تھاکہ سینئرافسرکی تعیناتی کیلئے متعلقہ ڈی آئی جی کوخط لکھ دیا۔
عدالت نے پولیس حکام سے سینئرتفتیشی افسرکی تعیناتی سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کا19 دسمبرتک جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔ریمانڈکی منظوری پرضلع غربی انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم کو تحول میں لے لیا۔
عدالت کے باہرغیررسمی گفتگو میں ملزم رحمان بھولا کا کہنا تھاکہ آگ اصغربیگ نے لگائی ۔
گذشتہ روز ملزم کو ایف آئی اے کی دورکنی ٹیم تھائی لینڈ سے کراچی لےکرپہنچی تھی۔عبدالرحمان بھولا کو 2دسمبرکو بینکاک میں تھائی پولیس اورانٹرپول کی مشترکہ کارروائی میں گرفتارکیا گیاتھا۔