Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سکھر:جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کواپنی تاریخ کا نہیں پتا وہ کیا تاریخ دیں گے ۔
بدھ کے روز سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری پر کڑی تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو مشورہ دیا کریں ،ڈکٹیٹ نہ کریں۔
مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ عمران خان پر بات کرنا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے، ان کا عدالت میں جانا غلط فیصلہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام بھارتی حکومت کے ظلم کا نشانہ بن رہے ہیں عالمی برادری نوٹس لے ۔