Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کیچڑ اچھالنے والے قوم کی تعمیر نہیں کرسکتے۔
بدھ کو بلوچستان میں ہوشاب -سوراب شاہراہ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ لوگ عوام کو کیا دیں گے جو ان منصوبوں میں پوشیدہ امکانات کو نہیں دیکھ سکتے ۔
'قوم کو ہیجان میں مبتلا کرنے والے جان لیں عوامی خدمت کے بغیر وہ اقتدار تک نہیں پہنچ سکتے '۔
انہوں نے کہا کہ قوم کی تعمیر کیلئے سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہوتی ہے کیچڑ اچھالنے والے تفریح تو فراہم کرسکتے ہیں قوم کی تعمیر نہیں کرسکتے ۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں دوسروں کا احترام کیا جاتا ہے بد تہذیبی کرنے والے کئی نسلوں کے مجرم ہوتے ہیں ۔
وزیراعظم نے واضح کردیا کہ نوجوانوں کے جذبات سے کھیلنے والے جان لیں اب فیصلہ ائین کے مطابق 2018میں ہوگا ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ ملک کو ترقی کے نئے افق پر لے جائے گا۔