Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: اسلام آباد میں طیارہ حادثے میں جاں بحق تیرہ افراد کی نماز جنازہ پمز اسپتال میں ادا کردی گئی ۔
پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حویلیاں میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ حادثے میں پینتالیس سے زائد افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے، تاہم لاشیں ناقابل شناخت ہونے کے باعث ان کا ڈی این اے کا عمل جاری تھا
اب وہ عمل مکمل ہونے کے بعد میتوں کی نمازے جنازہ اور ان کو ورثاء کو حوالے کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب مزید تیرہ افراد کی نمازے جنازہ پمز اسپتال میں ادا کی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں وزیر طارق فضل چوہدری سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
واضح رہے کہ اب تک حادثے میں لقمہ اجل بننے والے چونتیس افراد کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی۔
https://www.youtube.com/watch?v=L7JUJD-E8RU&feature=youtu.be