Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی :حویلیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق مزید پانچ افراد کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا، فرسٹ آفیسر علی اکرام کی نماز جنازہ میں آرمی چیف نے بھی شرکت کی۔
فرسٹ آفیسر علی اکرام کی نماز جنازہ راولپنڈی کے آرمی قبرستان میں ادا کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال، سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف اور ثقلین مشتاق سمیت اعلیٰ شخصیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
معاون پائلٹ احمد جنجوعہ کی نماز جنازہ اور تدفین پی اے ایف قبرستان راولپنڈی میں ہوئی،شہری محمد عتیق کی نماز جنازہ جی ٹین تھری اسلام آباد میں ادا کی گئی۔
عبداللہ پور میں خالد مسعود کی نمازہ جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، انھیں منصورہ آباد قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔
اختر محمود قریشی کی نماز جنازہ میانوال ی میں ان کے آبائی علاقے چاپری میں ادا کی گئی، انھیں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔