سپریم کورٹ:سانحہ کوئٹہ پر کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ جاری

اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2016 06:18am

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سانحہ کوئٹہ پر کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی۔

جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ، وزیرداخلہ اور ان کے ترجمان نے میڈیا کو غیرذمہ دارانہ بیانات جاری کیے اور حکومتی ساکھ کو کمزور کیا، تحقیقات کو نقصان پہنچایا۔

آٹھ اگست کے سانحہ کوئٹہ پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کیس میں  6 اکتوبر کوجسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل انکوائری کمیشن قائم کیا تھا۔

 کمیشن کی رپورٹ 100 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے، اس میں 18 اہم سفارشات دی گئی ہیں۔

ان میں کہاگیا ہے کہ دہشت گردوں اور کالعدم جماعتوں سے متعلق تمام معلومات عوام کے سامنے لائی جائیں۔

دہشت گردی سے نمٹنے میں وفاقی وزارت داخلہ ابہام کا شکار ہے، یہ پالیسی پر عمل نہیں کررہی،وزارت کے افسروں کو عوام سے زیادہ وزیرصاحب کی خدمت کی زیادہ فکر رہتی ہے۔

 نیشنل ایکشن پلان بھی بامقصد انداز میں نہیں بنایا گیا ،دہشت گردی کو فروغ دینے والے میڈیا کا بھی احتساب ہونا چاہیئے۔

 اسپتالوں کی حالت زار کے براہ راست ذمہ دار سیکریٹری صحت وہ شخص ہیں جو ریٹائرڈ لیفٹنٹ جنرل اور وفاقی وزیر کے بھائی ہیں ۔

Read Comments