سولہ دسمبر المناک واقعے کی یاد دلاتا ہے، وزیراعظم

شائع 16 دسمبر 2016 07:50am

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے سانحہ اے پی ایس کی دوسری برسی پرشہید بچوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہارہمدری کرتے ہوئے کہاکہ16 دسمبرالمناک واقعے کی یاد دلاتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ دن وہ المناک واقعے کی یاد دلاتا ہے  جس میں معصوم طلباکواسکول میں بے رحمانہ اندازمیں شہید کیاگیا۔

روزیراعظم نے شہید بچوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہارہمدری کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ اورغم میں برابر کے شریک ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بچوں کےقاتلوں پرکسی قسم کارحم نہیں کھایا گیا اورانہیں بھی موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔

Read Comments