طیارہ حادثہ:مزید 4میتیں شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے

اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2016 10:34am

اسلام آباد:حویلیاں طیارہ حادثہ میں جاں بحق مزید 4مسافروں کی میتیں شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

حویلیاں طیارہ سانحہ کی 4میتوں کو پمزاسپتال سے نورخان ائیربیس پہنچایا گیا جہاں سے انہیں سی 130کے ذریعے چترال روانہ کیا گیا۔

 ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایئرچیف کی ہدایت پرشروع کیا گیا مشن سانحہ حویلیاں کی آخری میت کی آبائی علاقے منتقلی تک جاری رہے گا ۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےکہ شناخت کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

Read Comments