Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر آفریدی کا معاملہ حل کرنے کو تیار ہیں، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کب اور کہاں ہوگی اس کا فیصلہ پاکستان خود کرے گا۔
مشیر خصوصی نے واشنگٹن میں وائس آف امریکا کو انٹرویو میں کئی معاملات پر گفتگو کی۔ ڈاکٹر آفریدی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر آفریدی کی وجہ سے ویکسین پروگرام کو شدید نقصان پہنچا۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کس دہشت گرد گروپ کو پہلے فوکس کیا جائے، یہ فیصلہ پاکستان کرے گا، مشورے کے بجائے امریکا کو مہم کی کامیابی میں زیادہ دلچسپی ہونی چاہیے۔
طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن کا راستہ افغانستان کے استحکام سے منسلک ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستان پڑوسیوں سے اچھے تعلقات کی خواہش رکھتا ہے لیکن بھارت ایسا نہیں چاہتا۔