Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :دینی جماعتوں کے احتجاج پرحکومت سندھ نے تبدیلی مذہب بل کی منتازعہ شقوں پرنظرثانی کا فیصلہ کرلیا۔ سینئرصوبائی وزیرنثارکھوڑوکا کہنا ہے کہ تبدیلی مذہب بل کواناکا مسئلہ نہیں بنانا چاہتے۔
اقلیتوں کے تحفظ کے لیے سندھ اسمبلی میں منظورکردہ بل کودینی جماعتوں نے قرآن وسنت سے متصادم قراردیا۔دینی جماعتیں تبدیلی مذہب بل کے خلاف تحریک چلانے کی تیاری میں تھیں کہ حکومت سندھ نے بل کی متنازعہ شقوں پرنظرثانی کا اعلان کردیا۔
پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈرنثارکھوڑو کا کہنا ہے کہ تبدیلی مذہب بل میں قرآن وسنت کے منافی کسی بھی شق پرنظرثانی کے لیے تیارہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کسی بھی معاملے کوانا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہتی علماء کرام کوبٹھاکربل پرنظرثانی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دینی جماعتوں کی طرف سے پیپلزپارٹی کے خلاف ملک گیراحتجاج کے پیش پارٹی کی مرکزی قیادت نے بل پرنظرثانی کا حکم دیا۔