کراچی: پولیس کارروائیوں میں ٹارگٹ کلر سمیت 5ملزمان گرفتار

شائع 18 دسمبر 2016 06:18am

کرچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرکے ٹارگٹ کلر سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

رات گئے نیو کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر ساجد عرف پچی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جو ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب تھا۔

جوہرآباد گلبرگ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ڈاکووں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ایک شخص کو لوٹ رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

 ملزمان کے قبضے سے دو پستول، ایک موٹرسائیکل ،چھینے گئے موبائل فونز، کریڈٹ کارڈز اور نقدی برآمد کر لی گی۔

سعودآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان محمد حسین اور علی حسن کو گرفتار کرکے اسلحہ،موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فونز برآمد کرلیے۔

Read Comments