Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ریاض : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ، سعودی نائب وزیر دفاع نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ سعودی عرب پہنچنے پر سعودی نائب وزیر دفاع نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آرمی چیف سعودی عرب کی اعلیٰ سول وعسکری قیادت سے ملاقات کرینگے۔