Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے ايک اے ٹی آر طيارے کو پرواز کیلئے کليئر کر دیا۔
رواں مہینے حویلیاں میں ایک اے ٹی آر طیارے حادثے میں معروف شخصیت جنید جمشید سمیت 40 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
حادثے کے بعد سول ايوی ايشن نے 10 اے ٹی آرطياروں کو شيک ڈاؤن آپريشن کے بعد گراؤنڈ کرديا تھا۔
آج نیوز کے مطابق، پی آئی اے نے ایک اے ٹی آر طیارے کو فٹ قرار دیتے ہوئے اڑان بھرنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ 9 ایسے طيارے بدستورگراؤنڈ رہيں گے۔
پی آئی اے انتظاميہ نے طیارے کوپرواز کيلئے کليئرنس ملنے پرکالے بکرے کا صدقہ بھی ديا۔ اسلام آباد سے ملتان کيلئے اڑان بھرنے سے قبل انتظاميہ نے بکرے کی قربانی کی۔
ميڈيا کوجاری ہونے والی تصاويرکے پس منظر ميں اے ٹی آر طيارہ کھڑا دکھائی دے رہا ہے جبکہ انتظاميہ بکرے کوقربان کررہی ہے۔
ادھر پرزہ جات نہ ہونے کے باعث 3 ايئربس320 اور2 بوئنگ ٹرپل سيون طيارے بھی گراؤنڈ ہيں۔
بيڑے ميں مجموعی طورپر14 طياروں کے گراؤنڈ ہونے کے باعث پی آئی اے کا فضائی آپريشن شديد بد نظمی کا شکارہے۔