Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا اور فاٹامیں اسں سال کی آخری انسداد پولوک مہم کا آغاز کردیا گیا۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹرکے مطابق ، اس چار روزہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 66 لاکھ 63 ہزار 672 بچوں کو پولو سے بچاؤ اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔
مہم کو کامیا ب بنانے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
خبرپختونخوامیں پولیوورکرز کی 20 ہزارٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں سے 17330موبائل، 1592فکسڈ، 924ٹرانزٹ اور 159رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔ مہم کی نگرانی کے لئے 4637ایریا انچارجز کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔
اسی طرح، فاٹا میں 4290 ٹیمیں پولیو کے قطرے پلانے کا کام سرانجام دیں گی، جن میں 3880 موبائل، 300 فکسڈ اور 110 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ مہم کے دوران 30ہزار اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ،فاٹا میں فوجی اور نیم فوجی دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال اب تک خیبر پختونخوا سے 8 اور فاٹا سے 2 پولیوکیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ جنوبی وزیرستان ایجنسی وانا سب ڈویژن میں مہم 26 دسمبر سے شروع کی جائے گی۔