دیر میں آتشزدگی سے 50 دکانیں جل گئیں

شائع 19 دسمبر 2016 06:21am

 پشاور: دیربالا میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کے باعث 50 سے زائد دکانیں  جل کر خاکسترہوگئیں۔

 دیربالا کے علاقہ عشیری درہ کے جہاں تارپتار بازارمیں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

 دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے بازامیں  واقع بیکری اورمختلف اشیاء  کی دکانوں کواپنی لپٹ میں لے لیا ۔

 جائے حادثہ پرریسکیو اورفائربریگیڈکا عملہ تاخیر سے پہنچنے کے باعث دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

مقامی افراد اورپولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

Read Comments