Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
فیصل آباد: دس گھنٹے تاخیر سے فیصل آباد پہنچنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی آے) کی ایک پرواز مسافروں کا سامان جدہ ہی چھوڑ آئی۔
جدہ سے فیصل آباد آنے والی پرواز پی کے 764 گذشتہ رات سات بجے کی بجائے 10 گھنٹے تاخیر کے بعد پیر کی صبح سوا پانچ بجے پہنچی۔ پرواز کی تاخیر پر مسافر اور انہیں لینے آنے والے پریشانی سے دوچار رہے۔
گھنٹوں تاخیر سے پہنچنے والی فلائٹ مسافروں کا تمام سامان جدہ ہی چھوڑ آئی، جس پر مشکلات کا شکار مسافروں نے ائیرپورٹ پر احتجاج کیا اور پی آئی اے حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
ائیرپورٹ حکام کی جانب سے مسافروں کو سامان واپس لانے کی یقین دہانی کروائے جانے کے بعد مسافروں نے احتجاج ختم کردیا۔