Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: پاکستان الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور نمایاں لیڈر جہانگیر ترین کے خلاف مسترد شدہ چارانفرادی درخواستوں کوبحال کردیا۔
پیر کو الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت میں رد کی جانے والی ان درخواستوں کو بحال کردیا۔
عمران خان کے خلاف شاہ نوازڈھلوں اور ہاشم علی بھٹہ نے درخواست دے رکھی ہے جبکہ جہانگیرترین کے خلاف ملک خلیل احمد اوربلال مصطفیٰ بھٹہ نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہوا ہے۔
درخواست گزاروں نے الیکشن کمیشن سے درخواستوں کوقابل سماعت قراردینے کا مطالبہ کیا تھا ۔ الیکشن کمیشن نے درخواستوں کو بحال کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ۔
دوسری جانب، تحریک انصاف کے علیم خان کے خلاف پٹشن پر سماعت 2 جنوری تک ملتوی ہو گئی۔